ملک الموت یا عزرائیل: کیا عزرائیل نام صحیح حدیث سے ثابت ہے؟

ملک الموت یا عزرائیل: کیا عزرائیل نام صحیح حدیث سے ثابت ہے؟

کیا ملک الموت کا نام عزرائیل صحیح حدیث سے ثابت ہے؟

جبرائیل اور میکائیل علیہماالسلام کے نام قرآن مجید سے ثابت ہیں۔ (دیکھئے سورة البقرة: ۹۸)

اسرافیل علیہ السلام کا نام صحیح مسلم (۷۷۰، دارالسلام:۱۸۱۱) میں مذکور ہے، لیکن موت کے فرشتے (ملک الموت) کا نام عزرائیل کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے۔

٭ وہب بن منبہ تابعی سے ایک موقوف (مقطوع) روایت میں یہ نام آیا ہے، لیکن اس کی سند میں محمد بن ابراہیم بن العلاء منکر الحدیث ہے۔

دیکھئے العظمة لابی الشیخ الاصبہانی (۸۴۸/۳ح۳۹۴، ۹۰۰/۳ح۴۳۹) لہٰذا یہ سخت ضعیف روایت ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔

٭ اشعت نامی کسی تبع تابعی سے ثابت ہے کہ انھوں نے فرمایا: ملک الموت علیہ السلام کا نام عزرائیل ہے۔ (کتاب العظمة لابی الشیخ ج۳ص۹۰۹ح۴۴۳ وسندہ صحیح)

اشعت تک سند صحیح ہے اور اشعت کے بارے میں شیخ رضا اللہ بن محمد ادریس مبارکپوری لکھتے ہیں: وہ اشعت بن اسلم العجلی البصری الربعی ہیں۔ (ایضاً مترجماً)

٭ اشعت بن اسلم رحمہ اللہ کے بارے میں امام یحییٰ بن معین رحمہ اللہ نے فرمایا: ثقة (تاریخ یحییٰ بن معین، روایة الدوری: ۳۴۰۳، الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم: ۲۶۹/۲ وسندہ صحیح)

٭ حافظ ابن حبان نے انہیں کتاب الثقات میں ذکر کیا ہے۔ (۶۳/۶)

معلوم ہوا کہ عزرائیل کا لفظ تبع تابعین کے دور سے ثابت ہے۔ واللہ اعلم

Related Posts
Leave a reply
Captcha Click on image to update the captcha .