عبقری کے خودساختہ اور من گھڑت وظائف سے بچو – قرآن اور سنت کو اپناؤ

عبقری کے خودساختہ اور من گھڑت وظائف سے بچو – قرآن اور سنت کو اپناؤ

عبقری وظائف اور عبقری ٹوٹکے کی آڑ میں عبقری میگزین نے جس طرح آسانی سے  دین اور ایمان کے ساتھ کھلواڑ جاری رکھا ہوا ہے۔  کمزور عقائد کے حامل جاہل لوگ خواہ وہ کتنے ڈگری ہولڈز ہی نہ ہوں، وہ عبقری کا سب سے آسان شکار ہیں ۔

عبقری کا حکیم جتنا جنات کے پاس گیا اتنا تو جنات کو بھی پتا نہیں ہو گا یہ ہمارے پاس آیا ،یہ عبقری نے پتا نہیں کہا سے کوہ کاف دریافت کیا، موصوف خود کو جنات کا پیدائشی دوست کہتا ہے ، جنات کی کہانیوں سے وہ لوگوں کو خوب بے وقوف بنا رہا ہے ، اور ہماری جاہل قوم بے وقوف بنتی جا رہی ہے ، اور زیادہ تر اس کی پیروکار جاہل عورتیں ہیں جو خود کو عبقری حکیم کی مریدنیاں بنی پھرتی ہیں۔

حکیم صاحب نے دواخانہ انڈسٹری (عبقری ادویات) کو رسالے کی آڑ میں کافی مضبوط کیا ہے۔ بہت بڑی مارکیٹ چل پڑی ہے اور اچھے بھلے پڑھے لکھے بھی حکیم صاحب کی محافل میں شرکت کرنے جاتے ہیں اور ایسے ایسے من گھڑتعبقری ٹوٹکے اور عبقری وظائف لوگوں کو بتلائے ہیں کہ سادہ لوح اور جہالت کے دلدادہ لوگ ہر مسئلے کا شارٹ کٹ لینے کے لیے عبقری کے پھندے کا شکار ہو رہے ہیں۔

عبقری میگزین کے خود ساختہ عبقری ٹوٹکے اور عبقری وظائف

دراصل لوگ ہر مسئلے کا فٹافٹ حل مانگتے ہیں  اورعبقری ٹوٹکےیا عبقری  وظائف ایسی امید ہی دلاتے ہیں اچھی خاصی تعلیم یافتہ خواتین کے گھر میں بھی میں نے یہ میگزین دیکھے اور بہت افسوس ہوا۔ ان کے وظائف کچھ اس طرح کے ہیں:

  • فلموں سے بچنے کا نسخہ 
  • ٹریفک جام سے نکلنے کا وظیفہ
  • بجلی کا بل کم آنے کا بھی وظیفہ بتایا 
  • امتحان مین تین پھونکوں والی پہلی پوزیشن آنے کا وظیفہ 
  • تین پھونکیں اور چوری ، ڈکیٹی ، آگ سے مکمل نجات

اور اس طرح کے لاتعداد خود ساختہ من گھڑت وظائف ۔ جن کا کوئی ماخد اور دلیل کتاب و سنت میں نہیں نا ہی ایسے وظائف ہمیں ھادی برحق ﷺ کی تعلیمات سے ملتے ہیں ۔

اس سے بڑھ کر عبقری کا اسلام کی بنیادوں پر وار کیا ہوگا کہ وہ تمام مسائل جن کا حل ہمیں کتاب و سنت سے ملتا ہے عبقری نے نہایت ہی خطرناک طریقے سے لوگوں کو اپنے پیچھے لگا لیا ، قرآن و سنت سے دور کر دیا ، گویا اب لوگوں کے ہر مسئلے کا حل عبقری کے پاس ہے ۔اور یہ جہالت کی فیکٹری دھڑا دھڑ اپنا زہر فروخت کر رہی ہے.

فائدہ: قرآن و سنت سے ثابت شدہ مسنون اذکار اور دعائیں پڑھنے کیلئے یہ کتاب ڈاؤنلوڈ کریں: مختصر صحیح حسن المسلم

 

نوٹ: یہ تحریر  facebook.com/wafs.urdu سے لی گئی ہے اور ویب سائیٹ کی مناسبت سےمعمولی کمی و بیشی کے بعد شائع کی گئی ہے۔

Zaeef Hadith

عوام اور خواص میں بدعات، باطل عقائد اور نظریات پھیلانے کا سبب بننے والی مشھور ضعیف، موضوع (من گھڑت)، بے سند اور بے اصل روایات، واقعات اور اقوال سے باخبر رکھنے کیلئے سب بہترین ویب سائیٹ۔

ہمارا فیس بک پیج ضرور لائیک کریں۔

جزکم اللہ خیراً

Related Posts
Leave a reply