پندرہ شعبان کی رات، شب براءت کی عبادت، فضائل شعبان، شعبان کی فضیلت، ضعیف احادیث، zaeef hadees, false hadiths

پندرہ شعبان (شب براءت) کی رات عبادت کا اجر

پندرہ شعبان کی رات عبادت کا اجر

سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:

”جس نے پانچ راتوں کو زندہ کیا (بیدار ہوکر عبادت کی) اس کے لیے جنت واجب ہوگئی، تو یہ (راتیں) آٹھ ذوالحجہ کی رات،  عرفہ کی رات، عید الفطراور عید الاضحیٰ کی راتیں اور پندرہ شعبان کی رات (ہے)۔“

(الترغیب و الترھیب للاصبہانی:327)

موضوع (من گھڑت): یہ روایت موضوع ہے، اس کا راوی عبد الرحمٰن بن زید بن اسلم جمہور کے نزدیک "ضعیف” ہے.

٭ امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: روی عن أبیہ أحادیث موضوعۃ "اس نے اپنے باپ سے موضوع احادیث بیان کی ہیں۔” (المدخل للحاکم: ص 154)

یہ روایت بھی اس نے اپنے باپ سے بیان کی ہے، لہٰذا یہ روایت موضوع و من گھڑت ہے۔

 

 یہ روایت بھی پڑھئے:  پندرہ شعبان کی رات اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے

LEAVE YOUR COMMENTS