رمضان کی تعظیم میں شعبان کا روزہ، شعبان کی فضیلت، zaeef hadiths, zaeef hadees urdu, false hadiths,

سب سے افضل روزہ رمضان کی تعظیم میں شعبان کا روزہ ہے

رمضان کی تعظیم میں شعبان کا روزہ

انس رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ:

سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَىُّ الصَّوْمِ أَفْضَلُ بَعْدَ رَمَضَانَ فَقَالَ ‏”‏ شَعْبَانُ لِتَعْظِيمِ رَمَضَانَ 

”اللہ کے رسول ﷺ سے پوچھا گیا کہ رمضان کے بعد کون سا روزہ افضل ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: "رمضان کی تعظیم میں شعبان کا روزہ“

(سنن ترمذی:۶۶۳ ، شرح معانی الآثار: ۸۳/۲ ، شرح السنۃ للبغوی : ۶۲۹/۶)

 

ضعیف: امام ترمذی نے اس روایت کو "غریب” قرار دیا ہے ، اس کی سند میں صدقہ بن موسی محدثین کے نزدیک غیر قوی ہیں۔

۱: علامہ ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "ضعفه الجمهور” (مجمع الزوائد: ۲۸۶/۵)

*  امام منذری رحمہ اللہ نے اس حدیث کی تضعیف کی طرف اشارہ کیا ہے (الترغیب:۷۹/۱)

* علامہ ابن الجوزی نے ”غیر صحیح “ قرار دیا ہے (العلل المتناھیۃ:۹۱۴)

* شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ (ارواء الغلیل: ۳۹۷/۳)

 

رمضان کے بعد سب سے افضل روزہ کونسا؟

 

*نیز یہ روایت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی مسلم کے اندر روایت کردہ مرفوع و صحیح حدیث کی معارض بھی ہے جس میں ہے:

رمضان کے بعد افضل روزہ محرم کا روزہ ہے“ (فتح الباری:۲۵۲/۴)

LEAVE YOUR COMMENTS