• Home
  • رجب المرجب
  • پانچ بابرکت راتیں – رجب کی پہلی رات دعا رد نہیں ہوتی – موضوع حدیث
کفن کی واپسی، پانچ بابرکت راتیں، رجب کی پہلی رات دعا رد نہیں ہوتی، zaeef hadiths, weak and fabricated hadiths

پانچ بابرکت راتیں – رجب کی پہلی رات دعا رد نہیں ہوتی – موضوع حدیث

رجب کی پہلی رات دعا رد نہیں ہوتی

رجب کی پہلی رات کی دعا سے متعلق ایک حدیث رسول اللہ ﷺ سے منسوب ہے کہ:

خَمْسُ لَيَالٍ لا تُرَدُّ فِيهِنَّ الدَّعْوَةُ : أَوَلُ لَيْلَةٍ مِنْ رَجَبٍ ، وَلَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ ، وَلَيْلَةُ الْجُمُعَةِ ، وَلَيْلَةُ الْفِطْرِ ، وَلَيْلَةُ النَّحْرِ .

” پانچ راتیں ایسی ہیں کہ جس میں دعا رد نہیں کی جاتی؛ ۱: رجب کی پہلی رات ۲: پندرہ شعبان ۳: جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات  ۴: عید الفطر کی رات ۵: عید الاضحیٰ کی رات۔“

(کفن کی واپسی :ص ۶ بحوالہ تاریخ دمشق لابن عساکر: ج۱۰ص ۴۰۸)

 

موضوع (من گھڑت): یہ روایت من گھڑت ہے، کیونکہ؛

۱: اس کا راوی ابو سعید بندار بن عمر الرویاني ”کذاب“ ہے، جیسا کہ؛

٭ تاریخ دمشق میں ابن عساکر نے یہ قول نقل کیا ہے: ”لا تسمع منه ، فإنه كذاب.“ (یعنی عبد العزیز النخشبی کہتے ہیں کہ) بندار سے روایت نہ سنو یہ جھوٹا ہے۔

۲: اس کا راوی ابراہیم بن ابی یحییٰ اگر ”الاسلمی“ ہے تو جمہور کے نزدیک ”ضعیف و متروک“ ہے۔

۳: اس روایت کا راوی ابو قعنب بھی مجہول ہے۔

۴: نیز ابو قعنب کا سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے سماع بھی مطلوب ہے۔

۵: اس روایت میں اور بھی علت ہے۔

 

پانچ بابرکت راتیں، رجب کی پہلی رات دعا رد نہیں ہوتی، zaeef hadiths, weak and fabricated hadiths

LEAVE YOUR COMMENTS