ساتئیس رجب کا روزہ اور شب بیداری، ضعیف اور من گھڑت احادیث، Zaeef H

ستائیس رجب کے روزے اور رات کی شب بیداری کا ثواب

في رجب يوم وليلة من صام ذلك اليوم وقام تلك الليلة، كان كمن صام من الدهر مائة سنة، وقام مائة سنة، وهو لثلاث بقين من رجب، وفيه بعث الله محمداﷺ.

” رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اس دن روزہ رکھے اور رات کو قیام (عبادت)کرے تو گویا اس نے سو سال کے روزے رکھے اور یہ رجب کی ستائیس تاریخ ہے ۔ اسی دن محمد صلی اللہ تعالی علیہ و اٰلہ وسلم کو اللہ عز وجل نے مبعوث فرمایا۔”

(کفن کی واپسی : ص۹، بحوالہ شعب الإیمان للبیہقي: ۳۸۱۱)

ضعیف: یہ روایت ضعیف ہے، کیونکہ ؛

٭ اس کا راوی ہیاج اور اس کا بیٹا خالد "ضعیف ” ہے۔

تفصیل کیلئے دیکھئے: تہذیب الکمال (۴۳۷/۷)، تاریخ کبیر (۱۲۴/۸)، الجرح والتعدیل(۱۳۸/۹)، میزان الاعتدال (۲۴۰/۴)، لسان المیزان(۲۶۲/۹)، تاریخ بغداد (۸۰/۱۴)،تقریب التہذیب (۳۳۱/۲)،تبیین العجب (۱۱۷۔ ۱۱۸)

LEAVE YOUR COMMENTS