اللہ کا ، رسول اللہ ﷺ کا اور امت کا مہینہ

اللہ کا  ، رسول اللہ ﷺ کا اور امت کا مہینہ

رَجَبٌ شَهْرُ اللَّهِ ، وَشَعْبَانُ شَهْرِي ، وَرَمَضَانُ شَهْرُ أُمَّتِي

” رجب اللہ کا مہینہ ہے اور شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔”

(مسند دیلمی : ۳۰۹۵)

موضوع (من گھڑت): یہ جھوٹی روایت ہے، کیونکہ ؛

۱: اس کی سند میں ابو بکر بن حسن النقاش متہم بالکذب ہیں ۔(لسان المیزان: رقم:۴۴۱)

۲: اور کسائی مجہول ہے۔

٭ حافظ عراقی شرح ترمذی میں فرماتے ہیں کہ: “یہ  مرسلات حسن میں سے ہونے کی بنا پر سخت ضعیف حدیث ہے۔”

٭ شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس کی تضعیف کی ہے۔ (ضعیف الجامع: رقم ۳۰۹۴)

٭ علامہ شوکانی ، امام ابن الجوزی اور علامہ سیوطی نے اسے موضوع قرار دیا ہے (الفوائد المجموعۃ: ص ۱۰۰،الموضوعات:۲۰۵/۲،الآلی المصنوعۃ : ۱۱۴/۲)

Ibn Hoor

Related Posts
Leave a reply