یہ پڑھئے!
  • اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ”اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کرلیا کرو ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دو پھر اپنے کیے پر پیشمانی اٹھاؤ“۔ (الحجرات: ۶)
  • نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مجھ پر جھوٹ مت بولو ۔ کیونکہ جو مجھ پر جھوٹ باندھے وہ دوزخ میں داخل ہو “۔ (صحیح بخاری: ۱۰۶)
  • نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے مجھ سے کوئی حدیث بیان کی اور وہ جانتا بھی ہے کہ یہ جھوٹ ہے تو وہ خود جھوٹوں میں سے ایک ہے“۔(صحیح مسلم،مقدمہ)
  • نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرے متعلق کوئی جھوٹی بات کہنا عام لوگوں سے متعلق جھوٹ بولنے کی طرح نہیں ہے جو شخص بھی جان بوجھ کر میرے اوپر جھوٹ بولے وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے“۔ (صحیح بخاری: ۱۲۹۱)
  • امام ابن حزم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’اور اس وقت تک وضع ِ حدیث (حدیث گھڑنے کا فتنہ ) باقی رہے گا، جب تک ابلیس اور اُس کے پیروکار رُوئے زمین پر موجود ہیں۔ ‘‘ ( المحلی:۹؍ ۱۳ مسئلہ : ۱۵۱۴)
  • امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ”سند دین ہے اگر سند نہ ہوتی تو ہر کہنے والا، جو اس کے جی میں آتا، کہہ دیتا۔“ (مقدمہ صحیح مسلم: ۹/۱)

نور العینین فی اثبات رفع الیدین – رفع الیدین پر علمی و تحقیقی کتاب

نور العینین فی اثبات رفع الیدین – رفع الیدین پر علمی و تحقیقی کتاب

 کتاب کا نام:   نور العینین فی اثبات رفع الیدین

مصنف:   زبیر علی زئی رحمہ اللہ

ناشر:   مکتبہ اسلامیہ،لاہور 

صفحات:  605

تفصیل:  رفع الیدین کے موضوع پر ایک ایسی علمی و تحقیقی کتاب جس میں ترک رفع الیدین کے تمام  دلائل کی تحقیق اصول حدیث کے مطابق پیش کی گئی ہے، ساتھ ہی رفع الیدین کے  ثبوت کی صحیح احادیث بھ اس کتاب میں پیش شامل ہیں۔ یہ کتاب حافظ زبیر علی زئی محقق حدیث رحمہ اللہ کی رفع یدین کے موضوع پر ایک لازوال کوشش ہے۔ جس میں انہوں نے رفع الدین کے مسئلے کو نکھارنے کی کوشش کی ہے۔مختلف لوگوں کے مختلف دلائل ،ان کا عالمانہ تجزیہ، اور پھر ان دلائل کا علمی محاکمہ پیش کیا ہے۔ اس لیے سب سے پہلے سنت کی اہمیت پر بیان کر کے ایک مسلمان کے لیے یہ چیز واضح کی ہے کہ مسلمان کی زندگی کا مقصد سنت کی پیروی اور اتباع ہونی چاہیے اس لیے اس موضوع کو نکھارنے کے بعد دوسرے مسائل کو پیش کیا ہے۔ رفع الیدین کے دلائل کو بڑی شرح وبسط کے ساتھ بیان کرنے کے بعد اس کے مقابلے میں پائے جانے والے اعتراضات کو خوب واضح کیا اور ان کا علمی انداز سے جواب دیا ہے۔ جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام کے عمل اور بعد کے تابعین اور تبع تابعین کے اعمال اور اقوال سے اس مسئلہ کو نکھارنے کی کوشش کی ہے۔ نور العینین فی مسئلۃ رفع الیدین اس سے قبل اپنی اہمیت وافادیت کے پیش نظر کئی بار چھپ چکی ہے۔ علمی اور سنجیدہ حلقوں میں بہت مقبول ہے بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ علمی دنیا میں ایک عظیم انقلاب ہے، یہی وجہ ہے کہ عرصہ دراز گزرنے کے باوجود یہ کتاب لاجواب ہی ہے۔

نور العینین، رفع الیدین، ترک رفع یدین، رفع یدین کا ثبوت، رفع یدین کی احادیث

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں

Most Recent Entries

  • فضائل درود و سلام: درود و سلام کی احادیث کی تحقیق

    فضائل درود و سلام: درود و سلام کی احادیث کی تحقیق

  • مختصر صحیح حصن المسلم – مستند اذکار اور محقق دعائیں

    مختصر صحیح حصن المسلم – مستند اذکار اور محقق دعائیں

  • اختصار علوم الحدیث: اصول حدیث کی عظیم و مشہور کتاب کا اردو ترجمہ و تحقیق

    اختصار علوم الحدیث: اصول حدیث کی عظیم و مشہور کتاب کا اردو ترجمہ و تحقیق

  • قربانی کے تین دن ہیں – محدث العصر زبیر علی زئی رحمہ اللہ

    قربانی کے تین دن ہیں – محدث العصر زبیر علی زئی رحمہ اللہ

Zaeef Hadith | Managed by Tech Bite Me