یہ پڑھئے!
  • اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ”اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کرلیا کرو ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دو پھر اپنے کیے پر پیشمانی اٹھاؤ“۔ (الحجرات: ۶)
  • نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مجھ پر جھوٹ مت بولو ۔ کیونکہ جو مجھ پر جھوٹ باندھے وہ دوزخ میں داخل ہو “۔ (صحیح بخاری: ۱۰۶)
  • نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے مجھ سے کوئی حدیث بیان کی اور وہ جانتا بھی ہے کہ یہ جھوٹ ہے تو وہ خود جھوٹوں میں سے ایک ہے“۔(صحیح مسلم،مقدمہ)
  • نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرے متعلق کوئی جھوٹی بات کہنا عام لوگوں سے متعلق جھوٹ بولنے کی طرح نہیں ہے جو شخص بھی جان بوجھ کر میرے اوپر جھوٹ بولے وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے“۔ (صحیح بخاری: ۱۲۹۱)
  • امام ابن حزم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’اور اس وقت تک وضع ِ حدیث (حدیث گھڑنے کا فتنہ ) باقی رہے گا، جب تک ابلیس اور اُس کے پیروکار رُوئے زمین پر موجود ہیں۔ ‘‘ ( المحلی:۹؍ ۱۳ مسئلہ : ۱۵۱۴)
  • امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ”سند دین ہے اگر سند نہ ہوتی تو ہر کہنے والا، جو اس کے جی میں آتا، کہہ دیتا۔“ (مقدمہ صحیح مسلم: ۹/۱)

مختصر صحیح حصن المسلم – مستند اذکار اور محقق دعائیں

مختصر صحیح حصن المسلم – مستند اذکار اور محقق دعائیں

کتاب کا نام:  مختصر صحیح حصن المسلم

تالیف:  سعید بن علی بن وھف القحطانی

ترجمہ،تلخیص و تحقیق: حافظ ندیم ظہیر

صفحات:  112

ناشر:  مکتبہ اسلامیہ

تفصیل: الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام علي رسوله الامين،اما بعد:

 جب سے اسلامی وظائف اور حصن المسلم راقم (حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ) کی تحقیق و تخریج سے منظر عام پر آئی ہیں تب سے احباب کا بہت زیادہ اصرار تھا کہ ایک ایسی مختصر کتاب مرتب کی جائے جس میں صرف صحیح و حسن احادیث سے ثابت شدہ دعائیں و اذکار ہوں ،نیز اسی خواہش کا اظہار  مولانا سرور عاصم حفظہ اللہ مدیر مکتبہ اسلامیہ نے بھی کیا،لہٰذا احباب کے تقاضے کو "مختصر صحیح حصن المسلم ” کی صورت میں پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔جس میں درج ذیل اسلوب اختیار کیا ہے :

٭ یہ کتاب ہر قسم کی ضعیف روایات سے منزہ ہے۔

٭ بعض مقامات پر ضعیف روایت کی جگہ صحیح حدیث کا اضافہ ہے۔

٭ ہر حدیث کی مکمل تخریج اور اس پر صحیح یا حسن کا حکم واضح ہے۔

٭ اختصار کے پیش نظر مجموعہ دعا میں سے صحیح ترین کا انتخاب کیا ہے،مثلا :”مسجد سے نکلتے وقت کی دعا :(( بسم الله والصلاة والسلام على رسول الله، اللهم إني أسألك من فضلك، اللهم اعصمني من الشيطان الرجيم)) میں سے صرف ((اللهم إني أسألك من فضلك)) کو درج کیا ہے وغیرہ۔

ہم امید کرتے ہیں کہ قارئین کے لئے ہماری یہ کاوش عام فہم اور مفید ثابت ہوگی۔(ان شاءاللہ) اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت اسے شرف قبولیت بخشے،آمین۔

نوٹ: یہ کتاب خریدنے کیلئے مکتبہ اسلامیہ سے رابطہ کریں

متکبہ اسلامیہ

 

 

 

مختصر صحیح حسن المسلم، حصن المسلم، ندیم ظہیر، قرآنی دائیں، مسنون دعائیں، قرآن و سنت

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں

Most Recent Entries

  • فضائل درود و سلام: درود و سلام کی احادیث کی تحقیق

    فضائل درود و سلام: درود و سلام کی احادیث کی تحقیق

  • اختصار علوم الحدیث: اصول حدیث کی عظیم و مشہور کتاب کا اردو ترجمہ و تحقیق

    اختصار علوم الحدیث: اصول حدیث کی عظیم و مشہور کتاب کا اردو ترجمہ و تحقیق

  • قربانی کے تین دن ہیں – محدث العصر زبیر علی زئی رحمہ اللہ

    قربانی کے تین دن ہیں – محدث العصر زبیر علی زئی رحمہ اللہ

  • نور العینین فی اثبات رفع الیدین – رفع الیدین پر علمی و تحقیقی کتاب

    نور العینین فی اثبات رفع الیدین – رفع الیدین پر علمی و تحقیقی کتاب

Zaeef Hadith | Managed by Tech Bite Me