نور العینین فی اثبات رفع الیدین – رفع الیدین پر علمی و تحقیقی کتاب
تفصیل

 کتاب کا نام: نور العینین فی اثبات رفع الیدین

مصنف: زبیر علی زئی رحمہ اللہ

ناشر: مکتبہ اسلامیہ،لاہور 

صفحات: 605

تفصیل: رفع الیدین کے موضوع پر ایک ایسی علمی و تحقیقی کتاب جس میں ترک رفع الیدین کے تمام  دلائل کی تحقیق اصول حدیث کے مطابق پیش کی گئی ہے، ساتھ ہی رفع الیدین کے  ثبوت کی صحیح احادیث بھی اس کتاب میں پیش شامل ہیں۔ یہ کتاب حافظ زبیر علی زئی محقق حدیث رحمہ اللہ کی رفع یدین کے موضوع پر ایک لازوال کوشش ہے۔ جس میں انہوں نے رفع الدین کے مسئلے کو نکھارنے کی کوشش کی ہے۔مختلف لوگوں کے مختلف دلائل ،ان کا عالمانہ تجزیہ، اور پھر ان دلائل کا علمی محاکمہ پیش کیا ہے۔ اس لیے سب سے پہلے سنت کی اہمیت پر بیان کر کے ایک مسلمان کے لیے یہ چیز واضح کی ہے کہ مسلمان کی زندگی کا مقصد سنت کی پیروی اور اتباع ہونی چاہیے اس لیے اس موضوع کو نکھارنے کے بعد دوسرے مسائل کو پیش کیا ہے۔ رفع الیدین کے دلائل کو بڑی شرح وبسط کے ساتھ بیان کرنے کے بعد اس کے مقابلے میں پائے جانے والے اعتراضات کو خوب واضح کیا اور ان کا علمی انداز سے جواب دیا ہے۔ جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام کے عمل اور بعد کے تابعین اور تبع تابعین کے اعمال اور اقوال سے اس مسئلہ کو نکھارنے کی کوشش کی ہے۔ نور العینین فی مسئلۃ رفع الیدین اس سے قبل اپنی اہمیت وافادیت کے پیش نظر کئی بار چھپ چکی ہے۔ علمی اور سنجیدہ حلقوں میں بہت مقبول ہے بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ علمی دنیا میں ایک عظیم انقلاب ہے، یہی وجہ ہے کہ عرصہ دراز گزرنے کے باوجود یہ کتاب لاجواب ہی ہے۔

کور امیج

نور العینین، رفع الیدین، ترک رفع یدین، رفع یدین کا ثبوت، رفع یدین کی احادیث

فہرست

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں

آن لائن پڑھیں
ڈاؤنلوڈ کریں
Related Projects
Leave a reply