مختصر صحیح حصن المسلم – مستند اذکار اور محقق دعائیں
تفصیل

کتاب کا نام:  مختصر صحیح حصن المسلم

تالیف:  سعید بن علی بن وھف القحطانی

ترجمہ،تلخیص و تحقیق: حافظ ندیم ظہیر

صفحات:  112

ناشر:  مکتبہ اسلامیہ

تفصیل: الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام علي رسوله الامين،اما بعد:

 جب سے اسلامی وظائف اور حصن المسلم راقم (حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ) کی تحقیق و تخریج سے منظر عام پر آئی ہیں تب سے احباب کا بہت زیادہ اصرار تھا کہ ایک ایسی مختصر کتاب مرتب کی جائے جس میں صرف صحیح و حسن احادیث سے ثابت شدہ دعائیں و اذکار ہوں ،نیز اسی خواہش کا اظہار  مولانا سرور عاصم حفظہ اللہ مدیر مکتبہ اسلامیہ نے بھی کیا،لہٰذا احباب کے تقاضے کو "مختصر صحیح حصن المسلم " کی صورت میں پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔جس میں درج ذیل اسلوب اختیار کیا ہے :

٭ یہ کتاب ہر قسم کی ضعیف روایات سے منزہ ہے۔

٭ بعض مقامات پر ضعیف روایت کی جگہ صحیح حدیث کا اضافہ ہے۔

٭ ہر حدیث کی مکمل تخریج اور اس پر صحیح یا حسن کا حکم واضح ہے۔

٭ اختصار کے پیش نظر مجموعہ دعا میں سے صحیح ترین کا انتخاب کیا ہے،مثلا :"مسجد سے نکلتے وقت کی دعا :(( بسم الله والصلاة والسلام على رسول الله، اللهم إني أسألك من فضلك، اللهم اعصمني من الشيطان الرجيم)) میں سے صرف ((اللهم إني أسألك من فضلك)) کو درج کیا ہے وغیرہ۔

ہم امید کرتے ہیں کہ قارئین کے لئے ہماری یہ کاوش عام فہم اور مفید ثابت ہوگی۔(ان شاءاللہ) اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت اسے شرف قبولیت بخشے،آمین۔

نوٹ: یہ کتاب خریدنے کیلئے مکتبہ اسلامیہ سے رابطہ کریں

متکبہ اسلامیہ

 

 

 

کور امیج

مختصر صحیح حسن المسلم، حصن المسلم، ندیم ظہیر، قرآنی دائیں، مسنون دعائیں، قرآن و سنت

فہرست

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں

آن لائن پڑھیں
ڈاؤنلوڈ کریں
Leave a reply