فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام – محدث زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تفصیل

نام:  فتاویٰ علمیه المعروف توضیح الاحکام (جلد اول اور دوم)

مصنف: زبیر علی زئی رحمه اللہ

ناشر: مکتبہ اسلامیه

تفصیل: علمائے کرام سے پوچھے گئے سوالات اور ان کے جوابات کتابی شکل میں شائع کرنا ایک معروف و مقبول سلسلہ ہے، جو تفہیم دین کے لیہے لائقِ ستائش کاوش ہے۔ اس سلسلے کی ایک کڑی ” فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام“ ہے جو کہ شیخ زبیر علی زئی محدث رحمه الله کی ایک علمی و تحقیقی کتاب ہے۔ اس کتاب میں ان سوالات و جوابات کو شامل کیا گیا ہے جو کہ محدث رحمه الله سے وقتاً فوقتاً پوچھے گئے اور یہ سوالات مختلف رسائل و جرائد کی زینت بنتے رہے ہیں۔
فتاویٰ علمیہ کی جلد اول میں کتاب العقائد، طہارت، نماز، دعا ، جنازے اور دیگر مسائل سے متعلق پوچھے گئے سوالات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جلد اول میں بہت سے سوالات ” اصول، تخریج و تحقیق الروایات اور متفرق“ کے نام سے شامل ہیں۔
جبکہ فتاوی علمیہ جلد دوم میں عقائد و عبادات کے علاوہ ایسے سوالات کے جوابات بھی قلمبند ہیں، جنھیں عموماً نظر انداز کردیا جاتاہے کیونکہ وہ مشقت طلب اور ذخیرۂ کتب کو کھنگالنے کے متقاضی ہوتے ہیں۔ ساتھ اس جلد دوم میں تحقیق و تنقید کے تحت کچھ ایسے مسائل بھی زیرِ بحث آئے ہیں جو شاید بعض لوگوں پر ناگوار گزریں لیکن احقاقِ حق اور ابطالِ باطل کا یہی تقاضا ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محدث العصر شیخ زبیر علی زئی رحمه اللہ کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے ، اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

رفع الیدین کے موضوع پر محدث زبیر علی زئی رحمه الله کی شہرہ آفاق کتاب نور العینین فی اثبات رفع الیدین دیکھیں

کور امیج

فتاویٰ علمیہ، توضیح الاحکام، زبیر علی زئی

جلد اول آن لائن

جلد دوم آن لائن

ڈاؤنلوڈ کریں
Related Projects
Leave a reply
Captcha Click on image to update the captcha .